English
Abu Musa Al-Ash'ari (may Allah be pleased with him), who reported that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "On the night of the 15th of Sha'ban, Allah looks down and forgives all of His creation except for a polytheist or one who harbors hatred." [Narrated by Ibn Majah]
Ahmad narrated it from Abdullah ibn Amr ibn Al-As (may Allah be pleased with him). In another narration: "Except for two: one who harbors hatred and a murderer."
العربية
Typed, pending editorial approval
١٧١٥ - وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ (رضي الله عنه) عَنْ رَسُولِ اللهِ ﷺ قَالَ: «إِنَّ اللهَ تَعَالَى لَيَطَّلِعُ فِي لَيْلَةِ النَّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ، فَيَغْفِرُ لِجَمِيعِ خَلْقِهِ إِلَّا لِمُشْرِكٍ أَوْ مُشَاحِنٍ». رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه. وَرَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ. وَفِي رِوَايَةٍ: «إِلَّا اثْنَيْنِ: مُشَاحِنٍ وَقَاتِلِ نَفْسٍ».
اردو
ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شعبان کی پندرھویں رات جس کو شب براءت کہتے ہیں اللہ
تعالیٰ اپنے بندوں پر نزول رحمت فرما کر تمام گنہگاروں کی مغفرت فرماتے ہیں مگر مشرک کو نہیں بخشتے
اور اس مسلمان کو بھی نہیں بخشتے جو کسی مسلمان سے (بغیر کسی شرعی وجہ کے) کینہ رکھے۔
(اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
اور اسی حدیث کی روایت امام احمد نے عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ
عنہما نے کی ہے۔
اور امام احمد کی ایک دوسری روایت میں اس طرح ہے کہ اللہ تعالیٰ شب
برات میں تمام گنہگاروں کو بخش دیتے ہیں مگر دو آدمیوں کو نہیں بخشتے۔ ایک وہ مسلمان جو کسی مسلمان
سے (بغیر کسی شرعی وجہ کے) کینہ رکھے اور دوسرے اس مسلمان کو بھی نہیں بخشتے جو کسی کو عمداً (بغیر
قصاص کے) ناحق قتل کردے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1390 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1706 (unverified) 95% confidence
Mishkat (candidate) 1706
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ شب براءت میں ایسے مسلمان کی بخشش نہیں ہوتی جو کسی مسلمان سے کینہ رکھے یا کسی کو ناحق قتل کردے۔ اس بارے میں صاحب مرقات نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رات: بجز کفر کے تمام حقوق اللہ معاف فرما دیتے ہیں البتہ حقوق العباد کو معاف نہیں فرماتے یہاں تک وہ توبہ کرلے۔