اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1979
معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص فجر کی نماز پڑھ کر اشراق کی نماز پڑھنے تک اپنے مصلّٰی پر بیٹھا
رہے اور سوائے بھلائی کی بات یعنی تلاوت قرآن، ذکر و فکر اور تعلیم و تعلم کے کوئی دنیا کی بات نہ کرے،
اور اشراق کی دو رکعتیں پڑھ کر اٹھے تو ایسے شخص کے تمام گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں، اگرچہ اس کے
گناہ کثرت میں سمندر کے کف (جھاگ) کے برابر ہوں۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1287 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.