Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1767

(اس باب میں سفر کی حالت میں نماز پڑھنے کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں سفر کی حالت میں نماز پڑھنے کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1767Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor grouped label
37/2040-2041۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منٰی میں سفر کی نماز کی طرح (چار رکعت والی فرض نمازوں میں قصر کر کے) دو رکعت پڑھے ہیں، اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی منٰی میں مسافر کی نماز کی طرح قصر کر کے دو رکعت ہی پڑھتے رہے، اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی منٰی میں مسافر کی طرح قصر کر کے دو رکعت ہی پڑھتے رہے، اور حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ بھی منٰی میں (6) سال یا 8 سال تک مسافر کی طرح قصر کر کے دو رکعت ہی پڑھتے رہے (اور جب حضرت عثمان (جیسا کہ مرقات میں امام احمد رحمہ اللہ کے حوالے سے مذکور ہے۔ 12) مکہ معظمہ میں نکاح کر لئے تو آپ منٰی میں قصر نہیں کرتے تھے بلکہ چار رکعت پڑھا کرتے تھے)۔ (اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 694 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.