اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 19
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اور اس وقت صحابہ کی ایک جماعت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گردا گرد جمع تھی
آپ نے فرمایا کہ مجھ سے (ان امور پر) بیعت کرو کہ تم (1) اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ
بناؤ گے، اور (2) چوری نہ کرو گے، اور (3) زنا نہ کرو گے، اور اپنی (4) اولاد کو قتل نہ کرو گے، اور (5)
کسی پر اپنے دل سے بہتان نہ لگاؤ گے، اور (6) کسی نیک کام کے انجام دینے میں نافرمانی نہ
کرو گے۔ اگر ان باتوں کو تم میں سے کوئی شخص پورا کرے گا تو اسکو ثواب دینا خدائے تعالیٰ کے ذمہ ہے
اور اگر کسی نے ان امور میں سے کسی امر کا ارتکاب کیا اور اسکو دنیا ہی میں اس کی سزا مل گئی تو اخروی
عذاب سے اس کے لئے کفارہ ہو جائیگا اور اگر کسی نے ان باتوں میں سے کسی جرم کا ارتکاب کیا
اور خدائے تعالیٰ نے اس کی پردہ پوشی کر دی (یعنی دنیا میں کسی کو اس کے گناہ پر اطلاع نہ ہوئی
اور دنیوی سزا بھی اسکو نہ ملی) تو خدا کے اختیار میں ہے چاہے معاف کر دے، چاہے سزا دے (راوی
کہتے ہیں) ہم نے ان امور پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ (بخاری اور مسلم نے متفقہ
طور پر اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 18 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1709a (unverified) 97% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 18 (unverified) 88% confidence
Mishkat (candidate) 18
Confidence and text similarity are not editorial verification.