اردو
عبید بن سباق تابعی رحمہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ مجھ کو یہ حدیث اس طرح پہنچی ہے
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک جمعہ میں ارشاد فرمائے: مسلمانو! (جمعہ کا دن بڑا عظمت والا
دن ہے) اللہ تعالیٰ نے اس دن کو مسلمانوں کے لئے عید بنایا ہے (عید کے دن تم غسل کیا کرتے ہو،
جمعہ بھی عید کا دن ہے) جمعہ کے دن بھی غسل کیا کرو، اگر کسی کے پاس خوشبو موجود ہو تو اس کو چاہئے
کہ خوشبو لگالے اور تم اس دن ضرور مسواک کیا کرو (تا کہ اس سے منہ کی بو باقی نہ رہے، اور طہارت
کامل ہو جائے)۔ (اس حدیث کی روایت امام مالک نے کی ہے۔)
اور ابن ماجہ نے بھی عبید بن سباق کے واسطے سے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے
روایت کی ہے اور حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسا
ہی سنا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1098 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.