Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1818

Chapter on Cleanliness and Preparation for Friday Prayer

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Cleanliness and Preparation for Friday Prayer

Zujajat al-Masabih 1818Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2107
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے وہ فرماتے ہیں کہ جب امام کھڑا ہوا (جمعہ کا) خطبہ دے رہا ہو، ایسے وقت کوئی شخص آیا اور لوگوں کی گردنوں پر سے پھلانگتے ہوئے چلا۔ ایسا شخص گھر ہی میں بیٹھے رہتا تو اچھا ہوتا (کہ وہ خطبہ کے وقت گردنوں پر سے پھلانگنے کے ناجائز عمل کا مرتکب نہ ہوتا، جب وہ دیر سے آیا تھا تو پھلانگتے ہوئے آگے جانے کے بجائے اس کو چاہئے تھا کہ گرم پتھروں پر ہی بیٹھتا اور وہیں نماز پڑھتا)۔ اس کے لئے گرم پتھروں پر ہی نماز پڑھ لینا لوگوں کی گردنوں پر سے پھلانگتے ہوئے آگے جانے سے بہتر تھا۔ (اس کی روایت امام مالک نے موطا میں کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1399 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 1399

Confidence and text similarity are not editorial verification.