Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1838

(اس باب میں خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے احکام مذکور ہیں)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے احکام مذکور ہیں)

Zujajat al-Masabih 1838Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2130
محمد بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب ان کو دو رکعت نماز پڑھنے کے لئے حکم دیا تھا تو ان کے دو رکعت پڑھ کر فراغت حاصل کرنے تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دینے سے رکے رہے اور اس کے بعد خطبہ دینے میں مشغول ہوگئے۔ اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ان تینوں حدیثوں سے معلوم ہوا کہ خطبہ کی حالت میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے اگر خطبہ کی حالت میں نماز پڑھنا جائز ہوتا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دینے سے رکے ہوئے نہیں رہتے، حضور کا خطبہ دینے سے رکے رہ کر ان سے نماز پڑھوانے سے معلوم ہوا کہ خطبہ کی حالت میں نماز جائز نہیں ہے۔