Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1844

(اس باب میں خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے احکام مذکور ہیں)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے احکام مذکور ہیں)

Zujajat al-Masabih 1844Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2139Noor 2140
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (خطبہ دینے کے لئے جب) منبر پر تشریف رکھتے تو ہم (سامعین کسی قدر قبلہ کی طرف سے مڑ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف رخ کئے ہوئے بیٹھتے۔ اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کو دیکھا گیا کہ جب موذن اذان سے فارغ ہو جاتا تو آپ امام کی طرف اپنا رخ کئے ہوئے خطبہ سنتے تھے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 509 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔ اور مبسوط میں مذکور ہے کہ سامعین کے لئے مستحب یہ ہے کہ امام خطبہ دیتے وقت سب امام کی طرف رخ کئے ہوئے رہیں۔