اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2162
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم عیدالفطر کے دن کچھ کھجور کھائے بغیر عیدگاہ کو نہیں جاتے تھے اور ان کھجوروں کی تعداد طاق
ہوتی تھی (اس سے معلوم ہوا کہ عیدالفطر میں کچھ کھا کر نماز عید کے لئے جانا مسنون ہے)
(اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 953 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں نماز سے پہلے کھجور کھانے کا جو ذکر ہے اس میں حکمت یہ ہے کہ کوئی گمان نہ کرے کہ اس دن بھی عید کی نماز تک سوا پہر کا روزہ رکھنا واجب ہے۔ (فتح الباری)