Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1903

(یہ باب قربانی کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب قربانی کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1903Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2215
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں مجھے حکم دیا گیا کہ دسویں ذی الحجہ کو (قربانی کر کے) عید منایا کروں، ایک مجھے ہی کو نہیں بلکہ میری ساری امت کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ دسویں ذی الحجہ کو قربانی کر کے عید منایا کریں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سن کر کہ آپ کو قربانی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ایک صحابی (سمجھے کہ قربانی واجب ہے اور ہر ایک کے ذمہ اس کی ادائی ضروری ہے اس لئے وہ) عرض کئے یا رسول اللہ مجھے استطاعت تو نہیں ہے کہ قربانی کرسکوں، البتہ مجھے دودھ پینے کے لئے ایک صاحب بکری دے رہے ہیں میں واجب کی ادائی کے لئے اسی دی ہوئی بکری کی قربانی کر دیتا ہوں (پھر جب مجھ کو گنجائش ہوگی تو میں ان کا قرض ادا کر دوں گا) یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ تم سمجھے نہیں، تم جیسے محتاج شخص پر قربانی واجب نہیں ہے، خواہ مخواہ لوگوں کی دی ہوئی بکری بغیر ان کی اجازت کے ذبح کر کے پھر ادا کرنے کا خیال رکھنا اس طرح حکم نہیں ہے، قربانی اس شخص پر واجب ہے جو صاحب نصاب ہے، تم کو بال، ناخن دور کر کے غسل کر کے اور میل کچیل دور کر کے مسلمانوں کے ساتھ عید کی خوشی منانا ہی کافی ہے (تمہاری نیت قربانی کرنے کی تھی مگر مجبوری سے نہ کر سکے تو تمہاری نیت کی وجہ سے تم کو قربانی کا ثواب دیا جائے گا)۔ (اس حدیث کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2789 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 4365 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (6)

Note 3

A female sheep that I have been lent.

(3) The statement: "A female sheep that I have been lent." Al-Sindi said: "The original meaning of 'Manihah' is what a person lends to another to drink its milk, then returns it. Here, it refers to any sheep, as it is customary to lend it. The Prophet (ﷺ) prohibited it because the man did not own it and could not benefit from it." Alternatively, it may refer to a sheep lent specifically for milk, and the prohibition is because it is owned by someone else. The man thought it did not need to be returned, but the Prophet (ﷺ) said, "The Manihah must be returned."

Note 4

He replied, 'No.'

(4) The statement: "He replied, 'No.'" The apparent meaning of the hadith is that the Udhiyah is obligatory except for those who are unable. Abu Hanifah said: "It is only obligatory for those who own the nisab." This is mentioned in Al-Mirqat.

Note 5

Cut your hair.

(5) The statement: "Cut your hair." Al-Sindi said: "It seems the Prophet (ﷺ) guided him to participate in the Eid and its joy by removing dirt, which suffices if one cannot find an animal to sacrifice. Allah knows best."

Note 3

قوله

(۳) قوله: منيحة: قال السندي: أصل المنيحة ما يعطيه الرجل غيره ليشرب لبنها، ثم يردها عليه، ثم يقع على كل شاة؛ لأن من شأنها أن تمنح بها وهو المراد ههنا. وإنما منعه؛ لأنه لم يكن عنده غيرها ينتفع به. قلت: ويحتمل أن المراد ههنا ما أعطاه غيره ليشرب اللبن. ومنعه؛ لأنه ملك الغير، وقول الرجل لزعمه: إن المنحة لا ترد، ولذلك قال : المنحة مردودة .

Note 4

قوله

(٤) قوله: قال: لا : ثم ظاهر الحديث وجوب الأضحية إلا على العاجز. وقال أبو حنيفة : لا يجب إلا على من يملك نصابا. قاله في «المرقاة».

Note 5

قوله

(٥) قوله: خذ قال السندي: كأنه أرشده إلى أن يشارك المسلمين في العيد والسرور وإزالة الوسخ، فذاك يكفيه إذا لم يجد الأضحية، والله تعالى أعلم.