Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1956

(اس باب میں استسقاء کا بیان ہے یعنی بارش رک گئی ہو تو بارش ہونے کے لئے

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں استسقاء کا بیان ہے یعنی بارش رک گئی ہو تو بارش ہونے کے لئے

Zujajat al-Masabih 1956Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2280
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ (ایک دفعہ بارش رک گئی تھی) بارش آنے کی دعاء کرنے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (عیدگاہ کی طرف) چلے کیا کہوں اس وقت آپ کی کیا حالت تھی (عجز و انکساری ظاہر کرنے کے لئے) معمولی پرانے کپڑے پہنے ہوئے تھے، ظاہری حالت آپ کی ایسی تھی کہ جس سے آپ کا احتیاج ظاہر ہو رہا تھا اور باطن میں دل کی بھی وہی خشوع و خضوع کی حالت تھی اور زبان مبارک سے گڑگڑاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے مبارک نام کو لے رہے تھے۔ اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1165 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 558 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1266 (unverified) 91% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.