English
Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated that a man cursed the wind in the presence of the Prophet (ﷺ), so he said: "Do not curse the wind, for it is commanded. Whoever curses something that does not deserve it, the curse will return to him."
العربية
Typed, pending editorial approval
١٩٦٤ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنه) أَنَّ رَجُلًا لَعَنَ الرِّيْحَ عِنْدَ النَّبِيِّ ، فَقَالَ: «لَا تَلْعَنُوا الرِّيْحَ، فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ، وَإِنَّهُ مَنْ لَعَنَ شَيْئًا لَيْسَ لَهُ بِأَهْلِ رَجَعَتْ اللَّعْنَةُ عَلَيْهِ». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2292
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے (بیٹھا ہوا تھا اس کو ہوا سے کچھ تکلیف ہوئی تو اس نے) ہوا پر
لعنت بھیجی، تو حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے فرمائے دیکھو! ہوا پر لعنت نہیں کیا کرنا (ہوا کا
کیا قصور ہے) ہوا تو اللہ تعالیٰ کے حکم کے تابع ہے، جو حکم اس کو ہوتا اس کی تعمیل کرتی ہے (یوں بھی
سوچو تو کوئی چیز لعنت کی مستحق تین وجہ سے ہوتی ہے: کفر کی وجہ سے، یا بدعت کی وجہ سے یا فسق
و فجور کی وجہ سے۔ یہ تینوں چیزیں ہوا میں نہیں ہیں، پھر ہوا پر لعنت کیسے صحیح ہو سکتا ہے؟) یاد رکھو کہ
اگر کوئی شخص ایسی چیز پر لعنت کرتا ہے جو لعنت کی مستحق نہیں تو وہ لعنت خود اس لعنت کرنے والے پر
لوٹ جاتی ہے۔ (اس لئے کسی پر لعنت کریں تو سوچ سمجھ کر لعنت کیا کریں، بہتر تو یہ ہے کہ لعنت
کرنے کی عادت ہی نہ رکھے ورنہ خود پر لعنت لوٹ آئے گی۔) اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1978 (unverified) 98% confidence · Validation similarity: 0.815
Confidence and text similarity are not editorial verification.