Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2066

(جس شخص پر موت کے آثار و علامات ظاہر ہوگئے ہیں اور یقین ہوگیا ہو کہ یہ شخص

In this book

Current reading

Funerals

(جس شخص پر موت کے آثار و علامات ظاہر ہوگئے ہیں اور یقین ہوگیا ہو کہ یہ شخص

Zujajat al-Masabih 2066Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2401
عبداللہ بن جعفر (رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جس شخص کی موت قریب آ گئی ہو (یعنی سکرات شروع ہو گئی ہو تو) اس کو ذیل کے الفاظ کی تلقین کرو (تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے ذیل کے صفات سنے اور اس کے ذہن میں وہ صفات موجود ہوں اور اسی پر اس کا خاتمہ ہو جائے اور اس کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ حسن ظن پیدا ہو اور وہ اللہ تعالیٰ سے بڑی بڑی امیدیں لگائے ہوئے دنیا سے چل بسے، وہ الفاظ یہ ہیں): تم (اب ایسی مبارک ذات کے سامنے جا رہے ہو) جو ہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں (تم جو اس کی عبادت کئے ہو وہ عبادت کو قبول کر کے سرفراز فرمائے گا) وہ بڑے حلم والے ہیں (زندگی میں تم جو کوئی قصور کئے ہو تو اس نے تم کو اپنے حلم کی وجہ سے سزا نہیں دی، اب مرنے کے بعد بھی ایسا ہی حلم کی وجہ سے وہ تمہارے گناہوں کو درگذر فرمائے گا) اور وہ کریم بھی ہے (بے مانگے عطا فرماتا ہے، زندگی میں تم کو بڑی بڑی نعمتیں دیا تھا، ایسا ہی مرنے کے بعد بھی اخروی نعمت عطا فرمائے گا۔) ”سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ“۔ (کیا کہوں وہ کیسی عظمت والا ہے) اس کی جو عظمت تمہارے ذہن میں آئے، اس سے وہ پاک ہے اور اس سے زیادہ عظمت والا ہے، عرش عظیم کا وہ مالک ہے (جس کی یہ شان ہو، اس کے سامنے تمہارے گناہ کیا چیز ہیں، تم ڈرو مت اس کی رحمت کی امید کئے ہوئے، اس کے سامنے جاؤ وہ تم پر تمہاری امید سے زیادہ رحمت نازل کرے گا، جب تم اس کو اپنے اوپر اس طرح فضل و کرم کرتا ہوا دیکھو گے تو بے اختیار تمہارے منہ سے نکلے گا۔) ”اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ“۔ ”اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ“ (اے اللہ ایک مجھ پر ہی کیا آپ کا فضل و کرم ہو رہا ہے) آپ رب العالمین ہیں (سارے عالم پر آپ کا فضل و کرم ہے، ایسے فضل و کرم والے سے ایسی ہی فضل و کرم کی امید لئے ہوئے آیا ہوں۔) یہ سن کر صحابہ عرض کئے کہ حضور یہ دعاء اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کی امیدوار بناتی ہے، زندوں کو بھی تو اللہ کے فضل و کرم کی ضرورت ہے اگر ہم یہ دعاء زندوں کو سکھائیں تو کیسا ہے حضور فرمائے بہت بہتر ہے! بہت بہتر ہے (زندوں کو بھی تو زندگی میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا امیدوار رہنا چاہئے ضرور یہ دعاء زندوں کو بھی سکھائیے۔) اس حدیث کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1446 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.