Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2125

Chapter on Walking with the Funeral and Praying Over It

In this book

Current reading

Funerals

Chapter on Walking with the Funeral and Praying Over It

Zujajat al-Masabih 2125Volume 1

English

Ibn Umar (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Mention the good deeds of your deceased and refrain from mentioning their faults."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢١٢٥ وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «اذْكُرُوا مَحَاسِنَ مَوْتَاكُمْ وَكُفُوْا عَنْ مَسَاوِيْهِمْ». رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَالتَّرْمِذِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2487
ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ اپنے مردوں کی خوبیاں بیان کیا کرو، اور ان کی برائیاں بیان نہ کیا کرو۔ اس حدیث کی روایت ابوداؤد اور ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4900 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1019 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: یوں تو ہر شخص کو چاہئے کہ مردوں کی خوبیاں بیان کیا کرے، اور مردوں کی برائیاں بیان کرنے سے رکا رہے، خاص کر مردوں کو جو غسل دینے والے ہیں، اگر ان پر مردہ کی اچھی حالت ظاہر ہو، مثلاً مردہ کی چہرہ پر نور برس رہا ہو، یا مردہ کے پاس سے خاص خوشبو آ رہی ہو، یا بغیر دقت کے مردہ غسل دینے والے کے قابو میں ہو جائے اور غسل دینے والا جو کچھ کرنا چاہے وہ آسانی سے کر سکتا ہو تو اس طرح کی خوبیاں لوگوں پر ظاہر کرے اور مردہ کی ایسی خوبیاں ظاہر کرنا مستحب ہے، اور اگر غسل دینے والا مردہ کے پاس کوئی برائیاں دیکھے، مثلاً مردہ سے بدبو آ رہی ہے یا مردہ کا چہرہ یا اس کا جسم سیاہ ہو گیا ہو، یا چہرہ کچھ کا کچھ ہو گیا ہے تو ایسی برائیاں دیکھ کر غسل دینے والا کسی پر ظاہر نہ کرے، مردہ کی حالت دیکھنے والا خواہ غسل دینے والا ہو یا اور کوئی اس پر مردہ کی ان برائیوں کو لوگوں پر ظاہر کرنا حرام ہے۔ (یہ مضمون مرقات سے ماخوذ ہے۔)12