العربية
Typed, pending editorial approval
٢٢١٧ - وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ (رضي الله عنه) أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ قَالَ: كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زَيَارَةِ الْقُبُورِ فَرُوْرُوْهَا، فَإِنَّهَا تُزَهّدُ فِي الدُّنْيَا وَتُذَكَّرُ الْآخِرَةَ». رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه.
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1571 (unverified) 85% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: مذکورہ بالا دونوں حدیثوں سے معلوم ہوا کہ زیارت قبور مستحب ہے، اگرچہ کہ زیارت کے لئے دور دراز مقام پر سفر کرنا پڑے، جیسا کہ لوگوں کی عادت ہے کہ اولیاء اللہ کے اور بزرگوں کے قبور کی زیارت کے لئے سفر کرتے ہیں، لوگوں کا اس طرح بزرگوں کی مزارات کی زیارت کے لئے جانا جائز اور سنت ہے جیسا کہ ابن ابی شیبہ نے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شہدائے احد کی زیارت کے لئے ہر سال تشریف لے جایا کرتے تھے۔ حالانکہ احد مدینہ منورہ سے کافی فاصلہ پر واقع ہے۔ (یہ پورا مضمون رد المحتار سے ماخوذ ہے۔)12