اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2594
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جب صحابہ زیارت قبور
کے لئے قبرستان کو جانے کا ارادہ کرتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو یہ دعاء سکھاتے کہ
جب تم قبرستان میں جاؤ تو وہاں یہ دعاء پڑھا کرو:
مسلمانوں کے قبرستان والو! (مومن ہو یا مومنات) تم سب پر سلام ہو، (یعنی آخرت کی
مصیبتوں اور پریشانیوں سے) اللہ تعالیٰ تم کو سلامت رکھے، (ایک دن وہ آتا ہے کہ) ہم بھی تم سے
ان شاء اللہ ملنے والے ہیں، ہم اپنے لئے اور تمہارے لئے اللہ تعالیٰ سے خیر و عافیت کی دعاء مانگتے
ہیں۔
اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 975 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.