Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Zakat

Hadith 2236

Opening narrations

In this book

Current reading

Zakat

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2236Volume 1

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated that when this verse was revealed: And those who hoard gold and silver, it became heavy upon the Muslims. Umar said: "I will relieve you." He went and said: "O Prophet of Allah, this verse has become heavy upon your companions." He said: "Allah has not obligated Zakat except to purify what remains of your wealth. He has obligated inheritance—and he mentioned a word—so that it may be for those after you." Umar said: "Allahu Akbar," and then he said to him: "Shall I inform you of the best of what a man can store? A righteous wife: when he looks at her, she pleases him; when he commands her, she obeys him; and when he is absent, she protects him."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٢٣٦ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُوْنَ 2 الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ كَبُرَ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ عُمَرُ : أَنَا أُفَرِّجُ عَنْكُمْ، فَانْطَلَقَ فَقَالَ: (التوبة: (٣٤) يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّهُ كَبُرَ عَلَى أَصْحَابِكَ هَذِهِ الْآيَةُ، فَقَالَ: «إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَفْرِضُ الزَّكَاةَ إِلَّا لِيُطَيِّبَ مَا بَقِيَ مِنْ أَمْوَالِكُمْ، وَإِنَّمَا فَرَضَ الْمَوَارِيثَ - وَذَكَرَ كَلِمَةَ - لِتَكُوْنَ لِمَنْ بَعْدَكُمْ»، فَقَالَ: فَكَبَّرَ عُمَرُ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: «أَلَا أُخْبِرُكَ بِخَيْرِ مَا يَكْذِرُ الْمَرْءُ الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ، إِذَا نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ، وَإِذَا أَمَرَهَا أَطَاعَتْهُ، وَإِذَا غَابَ عَنْهَا حَفِظَتْهُ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2612
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ جب (سورۃ توبہ، پ:10، ع:5، آیت نمبر:34، کی) یہ آیت نازل ہوئی۔ ”وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ ہیں اور ان کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے (یعنی زکات نہیں نکالتے) تو آپ ان کو ایک بڑے دردناک عذاب کی خبر سنا دیجئے۔ مسلمانوں پر یہ آیت بہت شاق گزری (اس لئے کہ بظاہر اس آیت سے مال کا جمع کرنا ممنوع معلوم ہوتا تھا یہ سن کر) حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرمائے: میں تمہاری اس مشکل کو حل کئے دیتا ہوں (یہ کہہ کر) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کئے: یا نبی اللہ (اس آیت سے بظاہر مال کے جمع کرنے کی ممانعت معلوم ہو رہی ہے اور) اس پر عمل کرنا صحابہ پر شاق گزر رہا ہے (حضور ارشاد فرمائیں کہ اس کا اصلی منشاء کیا ہے اس پر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ (اس آیت سے یہ مراد نہیں ہے کہ مال جمع ہی نہ کیا جائے بلکہ اس آیت کی وعید ان لوگوں سے متعلق ہے جو بغیر زکات ادا کئے، مال جمع کرتے ہیں اور) اللہ تعالیٰ نے زکات تو اسی لئے فرض کی ہے کہ تمہارے باقی مال کو پاک کر دے (زکات ادا کر کے مال جمع کرنے پر وعید نہیں ہے مال جمع کرنے کی تائید میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: کیا تم نہیں دیکھتے کہ) اللہ تعالیٰ نے میراث اسی لئے فرض فرمائی ہے کہ بعد میں آنے والے (ورثاء) کو ان کا حق مل سکے (اگر مال جمع کرنا جائز نہ ہوتا تو وراثت قائم ہی کیسے ہو سکتی تھی یہ سن کر) حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ”اَللّٰهُ أَكْبَرُ“ کا نعرہ بلند کیا، پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر سے ارشاد فرمایا: اے عمر! تم کو انسان کا سب سے بہترین خزانہ بتائے دیتا ہوں اور وہ اس کی نیک بخت بیوی ہے جس کے دیکھنے سے مرد کو مسرت حاصل ہو اور وہ عورت اس کے حکم کی اطاعت کرے اور اس کا شوہر کہیں باہر چلا جائے تو اس کے غیاب میں اس کے (مال اور اپنی عصمت کی) حفاظت کرے۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1664 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 2

Pay the Zakat of your wealth willingly

(2) The statement: And those who hoard. The severe warning is attached to hoarding gold and silver and not spending them in the way of Allah without distinction between jewelry and other forms. Any wealth from which Zakat is not paid is considered hoarded according to the hadith we narrated. Thus, one who fails to pay Zakat is a hoarder and falls under the warning. The warning only applies to neglecting an obligation. The Prophet's (ﷺ) saying: "Pay the Zakat of your wealth willingly" does not distinguish between one type of wealth and another. Jewelry is surplus wealth beyond basic needs, as preparing for adornment indicates surplus beyond basic needs. Thus, it is a blessing that requires gratitude by giving a portion to the poor. This is mentioned in Al-Bada'i.

Note 2

قوله والذين يكنزون ألحق الوعيد الشديد بكنز الذهب والفضة وترك إنفاقها في سبيل الله من غير فصل بين الحلى وغيره، وكل مال لم تؤد زكاته فهو كنز بالحديث الذي روينا، فكان تارك أداء الزكاة منه كانزا، فيدخل تحت الوعيد، ولا يلحق الوعيد إلا بترك الواجب، وقول النبي

(۲) قوله والذين يكنزون ألحق الوعيد الشديد بكنز الذهب والفضة وترك إنفاقها في سبيل الله من غير فصل بين الحلى وغيره، وكل مال لم تؤد زكاته فهو كنز بالحديث الذي روينا، فكان تارك أداء الزكاة منه كانزا، فيدخل تحت الوعيد، ولا يلحق الوعيد إلا بترك الواجب، وقول النبي : وأدوا زكاة أموالكم طيبة بها أنفسكم من غير فصل بين مال ومال، ولأن الحلي مال فاضل عن الحاجة الأصلية؛ إذ الإعداد للتجمل والتزين دليل الفضل عن الحاجة الأصلية، فكان نعمة الحصول التنعم به، فيلزمه شكرها بإخراج جزء منها للفقراء. قاله في «البدائع».

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ”وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ”۔ (سورۃ توبہ، پ:10، ع:5، آیت نمبر:34) یعنی جو لوگ سونا اور چاندی بطور خزانہ جمع کر رکھے ہیں اور ان کو راہ خدا میں صرف نہیں کرتے، وہ دردناک عذاب کے مستحق ہیں اور ہر وہ مال جس پر زکات ادا نہ کی جائے، خواہ وہ زیور ہو یا غیر زیور وہ کنز ہے اور اس میں کوئی فرق نہیں کیا گیا ہے، اس لئے زیور بھی مال ہی کہلائے گا اور اس پر بھی زکات واجب ہوگی اور یہی مذہب حنفی ہے۔ دیگر یہ کہ زکات ادا نہ کر کے مال جمع کرنے والے سے یہ بھی وعید متعلق ہوگی جو صدر کی حدیث میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے اور وعید تو صرف ترک واجب یا ترک فرض پر ہی ہوتی ہے، اس سے بھی معلوم ہوا کہ مطلقاً مال پر زکات فرض ہے خواہ وہ زیور ہو یا غیر زیور۔ زیورات پر زکات فرض ہونے کی ایک اور دلیل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد ہے ”وَأَدُّوْا زَكٰوةَ أَمْوَالِكُمْ طَيِّبَةً بِهَا أَنْفُسُكُمْ“ تم اپنے اموال پر (خواہ وہ سونا چاندی ہوں زیورات) خوشی خوشی زکات ادا کرو۔ حدیث شریف میں مطلقاً مال کا ذکر ہے اور یہ نہیں فرمایا گیا کہ فلاں مال پر زکات ہے اور فلاں مال پر زکات نہیں۔ مال خواہ سونا یا چاندی کی شکل میں ہو یا زیورات، یا دوسرے اموال کی شکل میں ہو، سب مال ہی کہلائے گا اور اس پر زکات واجب ہوگی، بشرطیکہ وہ نصاب کو پہونچتا ہو۔ زیورات پر زکات فرض ہونے کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ زیورات حاجت اصلی سے زائد ہوتے ہیں، کیوں کہ ان سے زیب و زینت مقصود ہوتی ہے اور یہی دلیل ہے ان کے حاجت اصلی سے زائد ہونے کی! لہذا زیورات بھی نعمت قرار پائے جو خوشحالی اور فارغ البالی کی دلیل ہیں۔ لہذا اس نعمت کا شکر اس طرح ادا کرنا چاہئے کہ ان زیورات میں سے حسب نصاب کچھ حصہ کو فقراء پر تقسیم کر دیا جائے، اس بناء پر زیورات پر بھی زکات واجب قرار دی گئی۔ (بدائع)