English
Jabir ibn Atik (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "There will come to you riders who are disliked. When they come to you, welcome them and let them take what they seek. If they are just, it is for themselves, and if they are unjust, it is against them. Please them, for the completion of your Zakat is their satisfaction, and let them pray for you."
العربية
Typed, pending editorial approval
٢٢٣٩ - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَتِيْكِ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: سَيَأْتِيْكُمْ رُكَيْبُ مُبْغَضُوْنَ، فَإِنْ جَاءُوْكُمْ فَرَحْبُوا بِهِمْ، وَخَلُّوْا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَبْتَغُوْنَ، فَإِنْ عَدَلُوا فَلِأَنْفُسِهِمْ، وَإِنْ ظَلَمُوا فَعَلَيْهِمْ وَأَرْضُوْهُمْ؛ فَإِنَّ تَمَامَ زَكَاتِكُمْ رِضَاهُمْ، وَلْيَدْعُوْا لَكُمْ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2615
جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ عنقریب تمہارے پاس زکات وصول کرنے والے سوار آئیں
گے جن کو تم (اس وجہ سے) ناپسند کرو گے (کہ وہ تمہارا مال لینے آتے ہیں، یہ ناگواری مال کی جدائی
کی وجہ سے طبعاً ہوتی ہے شرعاً نہیں) لیکن جب وہ تمہارے پاس آئیں تو تم خوش ہو کر ان کا استقبال
کرو (اور ان کی تعظیم کرو) اور جو کچھ وہ تم سے زکات میں طلب کریں اس کو پورا پورا ادا کرو۔ (کسی
چیز کو ان سے چھپائے نہ رکھو) اگر وہ (زکات کی وصولی میں) انصاف سے کام لیں گے تو یہ ان ہی
کے فائدے کی چیز ہوگی (اور اس کا ان کو ثواب ملے گا) اور اگر وہ (زکات کا مال وصول کرنے میں)
زیادتی کریں گے (یعنی چن کر اچھا مال لیں گے یا نصاب سے زیادہ لیں گے) تو اس کا گناہ ان ہی
پر ہوگا (اور ان کے ظلم کو برداشت کرنے کا ثواب بھی تم کو ملے گا) بہرحال جس طرح ممکن ہو تم ان کو
خوش کر دیا کرو کیوں کہ تمہارا (نصاب کے موافق زکات دینے سے قرض تو ادا ہو جائے گا لیکن کامل
ثواب) اسی وقت پورا پورا حاصل ہو سکے گا جب کہ تم ان کی خوشی حاصل کرو (اس وجہ سے کہ عاملین
زکات سلطان کی طرف سے مقرر ہوتے ہیں، ان کی مخالفت سلطان کی مخالفت ہوگی، اور سلطان کی
مخالفت فتنہ اور فساد کا سبب ہے) (اور تم ان کو اپنے حسن سلوک سے اس طرح خوش کر دو کہ) وہ
تمہارے لئے دعا کریں۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1588 (unverified) 80% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.