اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2657
طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس گائے
کی زکات میں ان کا وقص پیش کیا گیا تو حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے مجھے وقص پر زکات وصول کرنے کا حکم نہیں فرمایا ہے۔
اس کی روایت دارقطنی اور امام شافعی نے کی ہے اور امام شافعی نے فرمایا ہے کہ وقص اتنی تعداد
کو کہتے ہیں جو زکات کے نصاب سے کم ہو۔