اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2669
عبداللہ بن شداد بن الہاد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم ام
المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے تو وہ فرمانے لگیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم (ایک مرتبہ) میرے پاس تشریف لائے تو میرے ہاتھ میں چاندی کی بڑی بڑی
انگوٹھیاں دیکھ کر دریافت فرمایا: اے عائشہ! یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم! میں نے یہ اس لئے بنوائی ہیں تاکہ آپ کے لئے آرائش کرسکوں (یہ سن کر) آپ نے
دریافت فرمایا: کیا تم ان کی زکات ادا کرتی ہو؟ میں نے عرض کیا: نہیں یا اس کے علاوہ کچھ اور جواب
دیا جو اللہ کو منظور تھا، تو اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں جہنم میں لے جانے
کے لئے بس یہی کافی ہے۔
اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور حاکم نے اس کی تخریج اپنی مستدرک میں کی ہے اور حاکم
نے کہا ہے کہ یہ حدیث بخاری اور مسلم کی شرط کے موافق صحیح حدیث ہے لیکن بخاری اور مسلم نے اس
کی تخریج نہیں کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1565 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1811 (unverified) 75% confidence
Mishkat (candidate) 1811
Confidence and text similarity are not editorial verification.