English
Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) said regarding the words of Allah, the Almighty: “Charities are only for the poor and the needy...” (At-Tawbah 9:60): “Whichever category you place it in, it will suffice.” [Narrated by Al-Bayhaqi]
Ibn Abi Shaybah narrated something similar from Umar (may Allah be pleased with him).
العربية
Typed, pending editorial approval
٢٢٩٩ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: {إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ الْآيَةَ قَالَ: فِي أَيَّ صَنَفٍ وَضَعْتَهُ أَجْزَأَكَ. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ. وَرَوَى ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ عُمَرَ الله نَحْوَهُ.
اردو
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آیت شریف ”اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ
لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِيْنِ“ الخ کی تفسیر میں آپ نے فرمایا کہ اس آیت میں جن جن لوگوں کو مستحق
زکات قرار دیا گیا ہے ان میں سے تم جس کسی کو بھی زکات دو گے تمہاری زکات ادا ہو جائے گی۔
اس کی روایت بیہقی نے کی ہے۔
اور ابن ابی شیبہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی ہے۔
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف(1): آیت ”اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِيْنِ“ کی تفصیل اس سے پہلے والی حدیث کے فائدہ میں گزر چکی ہے۔ ف(2): اس حدیث شریف میں مذکور ہے کہ مستحقین زکات میں سے جس کسی کو زکات دی جائے تو زکات ادا ہو جائے گی اس بارے میں ہدایہ میں لکھا ہے کہ زکات ادا کرنے والے کو اختیار ہے کہ چاہے تو وہ مذکورہ مستحقین زکات میں سے ہر ایک کو دے یا چاہے تو وہ مذکورہ لوگوں میں کسی ایک ہی کو دیدے۔ ہر دو صورتوں میں زکات ادا ہو جائے گی اور یہی مذہب حنفی ہے۔