Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2367

Chapter on The Virtue of Charity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on The Virtue of Charity

Zujajat al-Masabih 2367Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2773
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ ہر روز جبکہ دن نکلتا ہے انسان پر اس کے بدن میں جتنے جوڑ ہیں، ان میں سے ہر ایک کے لئے صدقہ دینا واجب ہے۔ اگر کسی نے دو آدمیوں کے درمیان انصاف کیا تو یہ (بھی) صدقہ ہے اور اگر کسی نے کسی آدمی کو اس کی سواری پر سوار ہونے میں مدد دی، اور اس کو سواری پر سوار کر دیا، یا اس کا سامان سواری پر اٹھا کر رکھ دیا۔ یہ (بھی) اس کے لئے خیرات ہے، اور (ہر) اچھی بات کہنا (یا سائل) کو نرمی سے جواب دینا بھی) اس کے لئے صدقہ ہے اور ہر قدم جو نماز کے لئے (مسجد کی طرف) جانے میں وہ اٹھاتا ہے وہ (بھی) صدقہ ہے اور راستہ سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دے تو یہ (بھی) صدقہ ہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2989 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1009 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.