Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2373

Chapter on The Virtue of Charity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on The Virtue of Charity

Zujajat al-Masabih 2373Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2779
بُهَيْسَةَ رضی اللہ عنہا اپنے والد سے دریافت کرتی ہیں کہ ان کے والد نے (حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے) عرض کیا: یا رسول اللہﷺ! وہ کونسی چیز ہے جس سے (کسی کو) روکنا درست نہیں؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: وہ پانی ہے، انہوں نے پھر دریافت کیا کہ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (پانی کے بعد) وہ کونسی چیز ہے جس کو دینے سے انکار کرنا منع ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: وہ نمک ہے۔ انہوں نے پھر دریافت کیا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! وہ کونسی چیز ہے جس کا انکار کرنا درست نہیں؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ جس قدر نیک کام تم سے ہو سکے تمہارے لئے، بہتر ہے۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1669 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.