اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2806
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ (انسان اپنے مال کو کئی طریقوں سے خرچ کرتا ہے) ایک (خرچ تو)
وہ دینار ہے جس کو تم راہ خدا (یعنی جہاد، یا حج، یا طلب علم) میں خرچ کرتے ہو اور ایک دینار وہ ہے
جس کو تم غلام باندی آزاد کرنے میں خرچ کرتے ہو اور ایک دینار وہ ہے جس کو تم مسکین پر خیرات
کرتے ہو اور ایک دینار وہ ہے جس کو تم اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتے ہو (یوں تو ان میں سے تم کو
ہر ایک دینار کے خرچ پر ثواب ملتا ہے لیکن) وہ دینار جس کو تم نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا ہو وہ
ثواب کے اعتبار سے سب سے افضل ہے۔
اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 995 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.