اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2820
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حجۃ الوداع کے خطبہ میں یہ فرماتے سنا ہے کہ بیوی اپنے شوہر کے گھر سے اس کی
اجازت کے بغیر کوئی مال خرچ نہ کرے (اس پر) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا: یا رسول
اللہ! کیا کھانے میں سے بھی (اجازت کے بغیر بیوی کے لئے خیرات کرنا جائز نہیں ہے حالانکہ وہ
روپیہ پیسہ کے مقابلہ میں معمولی چیز ہے تو) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: (نہیں کھانا بھی
خیرات نہ کرے) کھانا تو ہمارا اہم ترین مال ہے۔
اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 670 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.