Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2452

(یہ باب ان چیزوں کے بیان میں جن سے روزہ کو بچانا ضروری ہے

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

(یہ باب ان چیزوں کے بیان میں جن سے روزہ کو بچانا ضروری ہے

Zujajat al-Masabih 2452Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2873
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (امت کو) صوم وصال (یعنی افطار یا سحر کے وقت کچھ کھائے پئے بغیر دو دن یا تین دن لگاتار روزہ رکھنے سے) منع فرمایا ہے۔ (یہ سن کر) ایک صحابی نے عرض کیا: یا رسول اللہﷺ! آپ خود صوم وصال رکھا کرتے ہیں؟ (اس پر) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں مجھ جیسا کون ہے اس لئے کہ میں رات گزارتا ہوں اور میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1965 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1103a (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال سے منع فرمایا ہے اور خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صوم وصال رکھا کرتے تھے، اس بارے میں جمہور کا مسلک یہ ہے کہ صوم وصال حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصیات سے ہے اس لئے امت کو صوم وصال رکھنا جائز نہیں ہے۔ صوم وصال میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جو غذا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا کرتی تھی، اس بارے میں علماء کے کئی اقوال ہیں ایک قول یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہر شب جنت سے غذا ملا کرتی تھی، دوسرا قول یہ ہے کہ غذا سے مراد قوت اور توانائی ہے کہ جس کی وجہ سے صوم وصال میں بھوکے اور پیاسے رہنے کے باوجود عبادات میں کوئی فرق نہیں آتا تھا اور قول مختار یہ ہے کہ غذا روحانی مراد ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلب انور پر معارف اور لذت مناجات اور لطائف الٰہیہ کا فیضان ہوا کرتا تھا جس کی وجہ سے حضور صوم وصال میں سرشار رہتے اور کچھ کھانے پینے کی حاجت نہ ہوتی تھی۔ (مرقات اور اشعۃ اللمعات۔12)