اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 270
عون رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ دو حریص ایسے ہیں کہ سیر نہیں ہوتے، ایک صاحب علم اور دوسرا دنیا دار، اور
دونوں برابر نہیں ہیں، صاحب علم تو اللہ تعالیٰ کی رضامندی کو زیادہ حاصل کرتا رہتا ہے اور دنیا دار سرکشی
میں بڑھتا جاتا ہے، پھر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے (سورہ علق، آیت نمبر:6/7،
پ:30، ع:1، کی) یہ آیت تلاوت فرمائی ﴿ كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغٰى أَنْ رَّآهُ اسْتَغْنٰى ﴾۔
ترجمہ: (مگر انسان کا حال یہ ہے کہ وہ) خود کو بے نیاز سمجھ کر (شکر کے بدلے خدا سے الٹے)
سرکشی کرتا ہے اور عون رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا دوسرے یعنی (صاحب علم) کے متعلق عبداللہ بن
مسعود رضی اللہ عنہ نے (سورہ فاطر، آیت نمبر:28، پ:22، ع:4، کی) یہ آیت ﴿ إِنَّمَا يَخْشَى
اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُا ﴾ تلاوت فرمائی کہ اللہ کے بندوں میں سے علماء ہی اللہ سے ڈرتے
ہیں۔ (اس کی روایت دارمی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 260 (unverified) 80% confidence
Mishkat (candidate) 260
Confidence and text similarity are not editorial verification.