اردو
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے فرمایا: اگر اہل علم،
علم کی حفاظت کرتے اور علم کو اس کے اہل تک ہی پہنچاتے تو علم کے ذریعہ سے زمانے کے سردار بن
جاتے لیکن انہوں نے علم کو اہل دنیا کے لئے استعمال کیا تاکہ اس کے ذریعہ سے ان کی دنیا میں سے
کچھ حاصل کریں۔ تو دنیا داروں کی نظر میں ذلیل ہو گئے۔ میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو
فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس نے تمام فکروں کو ایک فکر یعنی آخرت کی فکر بنا لیا تو اللہ تعالیٰ اس کی دنیا
کی تمام فکروں کے لئے کافی ہو جاتے ہیں اور جس کو دنیا کی فکریں اور احوال پراگندہ کر دیں (یعنی کبھی
کسی فکر میں لگا اور کبھی کسی میں) تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ وہ دنیا کے کسی جنگل میں ہلاک
ہو جائے۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
اور بیہقی نے شعب الایمان میں ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ”مَنْ جَعَلَ
الْهُمُومَ“ سے تا آخر روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 257 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.