انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت
کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو ابتداء رمضان سے آخر رمضان تک
نماز جماعت سے ادا کرے تو اس کو شب قدر کا کچھ نہ کچھ حصہ مل جائے گا۔
اس کی روایت خطیب نے کی ہے۔