Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2571

Opening narrations

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2571Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3044
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ حسد صرف دو شخصوں پر جائز ہے: ایک اس شخص پر جس کو اللہ نے قرآن (یعنی ذوق تلاوت) عطا فرمایا ہو اور رات دن اس کی تلاوت میں مشغول رہتا ہو اور دوسرا وہ شخص (جس پر حسد جائز ہے وہ ہے) کہ جس کو اللہ نے مال عطا فرمایا ہو اور وہ اس کو (نیک کاموں میں) دن رات خرچ کیا کرتا ہو۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5025 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 815a (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2113 (unverified) 89% confidence

Mishkat (candidate) 2113

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ حسد کی دو قسمیں ہیں: ایک قسم یہ ہے کہ کوئی شخص دوسرے کو نعمتوں میں دیکھ کر اس کو برداشت نہ کرسکے اور یہ تمنا کرے کہ اس کی نعمتیں چھن جائیں اور مجھ کو مل جائیں ایسی تمنا حرام ہے اور حسد کی دوسری قسم جس کو غبطہ کہتے ہیں یہ ہے کہ دوسروں کی نعمتوں کو دیکھ کر یہ آرزو کرے کہ خدا ہم کو بھی ایسی ہی نعمتوں سے سرفراز کرے اور دوسرے کی نعمتوں کے زوال کی تمنا نہ کرے اور یہ جائز ہے اور حدیث شریف میں حسد سے مراد یہی غبطہ مراد ہے۔ (مرقات)