Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2625

Opening narrations

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2625Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3101
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کئے: یا رسول اللہ مجھے قرآن پڑھا دیئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: ان تینوں سورتوں کو پڑھ لیا کرو جس کے ابتداء میں الٓر ہے اور یہ پانچ سورتیں ہیں جن کی تفصیل ذیل میں آ رہی ہے تو انہوں نے بطور معذرت عرض کیا: یا رسول اللہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں اور دل میں سختی آ گئی ہے۔ (یعنی حافظہ کمزور ہو گیا ہے) اور زبان موٹی ہو گئی ہے۔ (جس کی وجہ سے میں ان طویل سورتوں کو پڑھ نہیں سکتا ہوں) یہ سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تم تین ایسی سورتوں کو جن کے شروع میں حٰمٓ ہے پڑھ لیا کرو (اور یہ سات سورتیں ہیں جن کی تفصیل ذیل میں آ رہی ہے) تو ان صاحب نے پھر وہی عذر پیش کیا اور عرض کیا یا رسول اللہ مجھے کوئی ایسی مختصر سورت پڑھا دیئے جو (ثواب اور عذاب اور دینی اور دنیوی امور و مقاصد کی) جامع ہو۔ تو یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو سورہ اِذَا زُلْزِلَتْ پڑھائی (جس میں خیر کی ترغیب اور شر سے بچنے کی ممانعت مذکور ہے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو سورہ اذا زلزلت پڑھائی۔ یہاں تک کہ وہ اس سے فارغ ہو گئے۔ پھر ان صاحب نے عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو سچا نبی بنا کر بھیجا ہے میں ہرگز اس پر زیادتی نہیں کروں گا۔ پھر وہ صاحب واپس چلے گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: شخص کامیاب ہوگیا۔ اس کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو مرتبہ ارشاد فرمایا۔ اس کی روایت امام احمد، اور ابوداؤد نے کی ہے۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ قرآن کی جن سورتوں کے شروع میں ”الٓر“ ہے وہ پانچ ہیں جو سورۃ یونس (پ11) سے شروع ہو کر سورۃ حجر پارہ (14) میں ختم ہوتی ہیں اور اسی طرح جو سورتیں حٰمٓ سے شروع ہوتی ہیں ان کی تعداد سات ہے جو حٰمٓ المؤمن (پ24) سے شروع ہو کر حٰمٓ الاحقاف (پ26) پر ختم ہوتی ہیں۔