Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Supplications

Hadith 2692

Opening narrations

In this book

Current reading

Supplications

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2692Volume 2

English

Ibn Umar (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Supplication benefits against what has already occurred and what has not yet occurred, so devote yourselves to supplication, O servants of Allah."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٦٩٢ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «إِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ فَعَلَيْكُمْ - عِبَادَ اللهِ - بِالدُّعَاءِ». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3177Noor 3178
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ دعاء ایسی بلاء (کے رفع کرنے) میں نفع بخش ہے جو نازل ہوئی ہو اور ایسی مصیبت کے (دفع کرنے میں بھی) فائدہ مند ہے جو ابھی نازل نہیں ہوئی ہو۔ پس اے اللہ کے بندو! دعاء کو اپنے اوپر لازم کرلو۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔ اور امام احمد نے اس کی روایت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3548 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: صاحب مرقات نے لکھا ہے کہ قضاء کی دو قسمیں ہیں: ایک معلق اور دوسرے محکم۔ قضاء معلق یہ ہے کہ کسی چیز سے مشروط ہوتی ہے مثلاً لوح محفوظ میں اسی طرح لکھا ہوا ہوتا ہے کہ اگر فلاں شخص حج نہ کرے یا جہاد نہ کرے تو اس کی عمر چالیس برس ہوگی۔ اور اگر حج یا جہاد کرے تو اس کی عمر ساٹھ برس کی ہوگی۔ تو ایسی قضاء تو دعاء سے بدل جاتی ہے اور مصیبت ٹل جاتی ہے قضاء کی دوسری قسم قضاء مبرم ہے اور یہ ایسی قضاء ہے جو بدلتی نہ ہو لیکن دعاء سے صبر اور اطمینان حاصل ہوتا ہے اور مصیبت گراں نہیں معلوم ہوتی۔ بلکہ مصیبت اور بلاء میں ایسی لذت حاصل کرتے ہیں جیسے اہل دنیا نعمتوں سے لطف حاصل کرتے ہیں علاوہ ازیں انسان کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ کون سی قضاء معلق ہے اور کون سی مبرم اس لئے اس کو ہر حالت میں دعاء کرتے رہنا چاہئے۔ 12