اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3196
ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: مسلمان کی دعا، اپنے مسلمان بھائی (کی بھلائی یا دفع شر کے لئے) اس
کے غیاب میں دعا کرنے والے کے سر کے پاس ایک فرشتہ (اللہ تعالیٰ) کی جانب سے مقرر کیا جاتا
ہے اور جب کبھی ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی بھلائی کے لئے (غیاب میں) (دعائے خیر کرتا
ہے تو وہ فرشتہ آمین کہتا جاتا ہے اور دعا کرنے والے کے لئے کہتا ہے) کہ: تمہیں بھی یہی بھلائی
نصیب ہو۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2733a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف سے ارشاد ہوا کہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان بھائی کے لئے غیاب میں دعا کرنا اللہ تعالیٰ کو اس قدر پسند ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ کو مقرر کر دیتے ہیں۔ جو دعا کرنے والے کے لئے دعا کرتا رہتا ہے۔12