اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3199
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین آدمیوں کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں یعنی وہ ضرور قبول ہوتی ہیں:
ایک روزہ دار کی دعاء جب کہ وہ افطار کرتا ہے۔ دوسرے عدل کرنے والے حاکم کی دعاء۔ تیسرے
مظلوم کی دعاء کہ اللہ تعالیٰ اس کو ابر سے اوپر اٹھا لیتے ہیں اور آسمان کے دروازے اس کے لئے کھول
دئے جاتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میری عزت کی قسم (اے مظلوم) میں ضرور تیری مدد
کروں گا۔ (اور تیرے حق کو ضائع نہ ہونے دوں گا) اگرچہ اس میں کچھ تاخیر ہو جائے۔ اس کی
روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3598 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.