Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

Hadith 2718

(یہ باب اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس سے تقرب حاصل کرنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

(یہ باب اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس سے تقرب حاصل کرنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 2718Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3207Noor 3208
امام مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث پہونچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے ’’اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرنے والوں پر (غافلوں) میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والے شخص کی مثال اس مجاہد کی طرح ہے جو کفار سے تنہا جہاد کر رہا ہو (اور اس کے ساتھی دشمن کے خوف سے) بھاگ رہے ہوں۔ ایک اور روایت میں یوں ہے: یا اللہ تعالیٰ کی یاد سے غافل لوگوں میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والا اس سرسبز درخت کی طرح ہے جو سوکھے درختوں کے درمیان ہو۔ یا غافل انسانوں میں اللہ تعالیٰ کو یاد کرنے والا اس چراغ کے مانند ہے جو تاریک گھر میں ہو۔ اور (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ غافل انسانوں میں اللہ تعالیٰ کی یاد کرنے والے شخص کو اللہ تعالیٰ اس کی زندگی میں یعنی دنیا ہی میں جنت میں اس کے مقام کو دکھا دیتے ہیں اور غافل انسانوں میں اللہ کی یاد کرنے والے شخص کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ بخش دیتے ہیں۔ اگرچہ اس کے گناہ انسانوں اور جانوروں کی تعداد کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ اس کی روایت رزین نے کی ہے۔