Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

Hadith 2723

(یہ باب اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس سے تقرب حاصل کرنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

(یہ باب اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس سے تقرب حاصل کرنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 2723Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3214
انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ: جب تم ریاض الجنۃ یعنی جنت کے باغوں سے گزرو تو خوب میوہ خوری کیا کرو۔ صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ریاض الجنۃ کیا ہے؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ریاض الجنۃ ذکر کے حلقے ہیں جہاں مسلمان دنیا میں اللہ کا ذکر کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3510 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2271 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 2271

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ ذکر کے حلقوں کو ریاض الجنۃ یعنی جنت کے باغ فرمایا گیا ہے اس لئے کہ آدمی ان کی وجہ سے جنت میں داخل ہوتا ہے، امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ: جس طرح اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا مستحب ہے اسی طرح ذکر کے لئے حلقہ بنا کر بیٹھنا بھی مستحب ہے۔ مرقات۔12