اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 301
عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے وضوء کیا تو دونوں ہاتھوں پر
تین مرتبہ پانی ڈالا، پھر کلی کی اور ناک صاف کیا، پھر چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر سیدھا ہاتھ کہنیوں
سمیت تین مرتبہ دھویا، پھر بایاں ہاتھ کہنیوں سمیت تین مرتبہ دھویا، پھر سر کا مسح کیا، پھر سیدھا پیر اس
کے بعد بایاں پیر تین تین مرتبہ دھویا، پھر فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے دیکھا کہ آپ
نے میرے اس وضوء کی طرح وضوء فرمایا تھا (اس کے بعد عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص میرے اس وضوء کی طرح وضوء کرے اور دو رکعت نماز ادا
کرے اور ان دونوں رکعتوں میں اپنے دل میں وسوسہ نہ لائے (اگر خود بخود وسوسہ آئے تو کچھ مضر
نہیں) تو اس کے پچھلے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت
کی ہے اور الفاظ حدیث بخاری کے ہیں۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 159 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 226a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.