اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3228
عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی نے
عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ! اسلام کے احکام (یعنی فرائض اور نوافل تو مجھے معلوم ہو گئے ہیں اور
سارے نوافل کا ادا کرنا اپنی کمزوری کی وجہ سے) مجھ پر گراں گزر رہا ہے تو آپ مجھے کوئی (ایسا مختصر
اور جامع عمل) بتایئے جس کو میں (ہر حالت میں چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے) ادا کر سکوں تو حضور صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ (ایسا جامع عمل یہ ہے کہ) تیری زبان اللہ کی یاد میں ہمیشہ تر
رہے۔ اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3375 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 3793 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2279 (unverified) 95% confidence
Mishkat (candidate) 2279
Confidence and text similarity are not editorial verification.