اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3284
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ: ایک بندہ نے گناہ کیا اور پھر عرض کیا: اے میرے رب میں نے گناہ
کیا ہے اس کو بخش دیجئے تو رب العزت نے (فرشتوں سے) فرمایا: کیا میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا
ایک رب ہے جو گناہ کو بخشتا ہے اور اس پر مواخذہ بھی کرتا ہے پس میں نے اپنے بندہ کو بخش دیا پھر وہ
جب تک اللہ نے چاہا یعنی ایک عرصہ تک (اپنی توبہ پر) قائم رہا۔
پھر اس نے گناہ کیا اور عرض کیا: اے میرے رب! میں نے (پھر) گناہ کر لیا ہے اس کو بخش
دیجئے تو رب العزت نے (فرشتوں سے) فرمایا: کیا میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو
گناہوں کو بخشتا ہے اور پھر اس پر مواخذہ بھی کرتا ہے، پس میں نے اپنے بندہ کو بخش دیا پھر جب تک
اللہ نے چاہا یعنی ایک مدت تک اپنی توبہ پر قائم رہا۔ پھر گناہ کر دیا اور عرض کیا: اے میرے رب میں
نے گناہ کیا ہے آپ اس کو بخش دیجئے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا ایک رب
ہے۔ جو گناہ کو بخشتا ہے اور اس پر مواخذہ بھی کرتا ہے میں نے اپنے بندہ کو بخش دیا، اب وہ جو چاہے
کرے (یعنی گناہ کے بعد توبہ کرے تو مغفرت ملے گی اور گناہ کے بعد توبہ نہ کرے تو مواخذہ ہوگا۔)
”اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 7507 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2758a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.