اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3387
امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، آپ کے پاس ایک
مکاتب (مکاتب اس غلام کو کہتے ہیں جس کو مالک مقررہ رقم ادا کرنے پر آزاد کر دے) آیا اور عرض
کیا کہ: میں کتابت (یعنی آزاد ہونے کی مقررہ رقم) ادا کرنے سے عاجز ہو چکا ہوں (اس بارے
میں) آپ میری مدد فرمائیے تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: کیا میں تم کو وہ کلمات نہ بتاؤں
جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے سکھایا ہے۔ اگر تمہارے اوپر ایک بڑے پہاڑ کے برابر
بھی قرض ہو تو (ان کلمات کے پڑھنے سے) اللہ تعالیٰ تمہارے قرض کو ادا کر دے گا۔ تم (یہ دعاء)
یا الٰہی! آپ مجھے حرام سے بچا کر حلال روزی سے میری کفالت کر دیجئے اور آپ اپنی مہربانی
سے اپنے سوا دوسروں سے مجھے بے نیاز کر دیجئے۔
اس کی روایت ترمذی نے کی ہے اور بیہقی نے دعوات کبیر میں اس کی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3563 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2449 (unverified) 85% confidence
Mishkat (candidate) 2449
Confidence and text similarity are not editorial verification.