Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2877

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

Zujajat al-Masabih 2877Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3389
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم مرغ کی بانگ سنو تو اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو اس لئے کہ اس نے فرشتہ کو دیکھا ہے (اور یہ قبولیت دعاء کا وقت ہوتا ہے) اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو ”أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ“ پڑھو اس لئے کہ اس نے شیطان کو دیکھا ہے۔ (اس کی روایت مسلم اور بخاری نے متفقہ طور پر کی ہے)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3303 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2729 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (5)

Note 1

it has seen an angel

(1) The statement "it has seen an angel" indicates the recommendation to supplicate when righteous beings are present, as mercy descends at their mention. As mentioned in Al-Mirqat.

Note 2

it has seen a Satan

(2) The statement "it has seen a Satan" indicates the descent of wrath and punishment upon disbelievers, so one should seek refuge when passing by them. As mentioned in Al-Mirqat.

Note 1

قوله

(۱)قوله: فإنها رأت ملكا فيه استحباب الدعاء عند حضور الصالحين؛ فإن عند ذكرهم تنزل الرحمة فضلا عن وجودهم وحضورهم، فيستحب عند ذلك طلب الرحمة والبركة من الله الكريم. كذا في «المرقاة».

Note 2

قوله

(٢) قوله: فإنه رأى شيطانا: هذا يَدلُّ على نزول الغضب والعذاب على أهل الكفر، فيستحب الاستعاذة عند مرورهم خوفا أن يصيبه من شرورهم. قاله في «المرقاة».

Note 1

ف: اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ گدھا شیطان کو دیکھ کر پکارتا ہے اور مرغ فرشتہ کو دیکھ کر بانگ دیتا ہے۔ گدھا حماقت اور زیادہ کھانے کے سبب شیطان سے مناسبت رکھتا ہے اور مرغ سخاوت، شجاعت اور کم خوابی میں فرشتہ سے مناسبت رکھتا ہے۔ فرشتہ کے سامنے دعاء کا حکم اس لئے دیا گیا کہ فرشتہ بھی دعاء میں شریک ہو جائے۔ اور اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ صالحین کے حضور میں دعاء مستحب ہے اور شیطان کے شر سے بچنے کے لئے استعاذہ مستحب ہے۔ 12 (مرقات)