اردو
عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (ایک دفعہ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے والد کے ہاں بطور مہمان تشریف لائے ہم نے آپ کی
خدمت میں کھانا اور ملیدہ پیش کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے کچھ تناول فرمایا پھر
آپ کی خدمت میں خشک کھجور پیش کئے گئے آپ کھجور کھاتے اور اس کی گٹھلیوں کو اپنے دونوں
انگلیوں یعنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی میں جمع فرماتے۔
اور ایک روایت میں یوں ہے کہ: آپ گٹھلیوں کو (بائیں ہاتھ کی) شہادت کی
انگلی اور درمیانی انگلی کی پیٹھ پر رکھتے جاتے۔
پھر آپ کی خدمت میں پانی حاضر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی نوش فرمایا (پھر
جب آپ رخصت ہونے لگے تو) میرے والد نے آپ کی سواری کی لگام تھامے ہوئے عرض کیا:
آپ ہمارے لئے دعاء فرمائیں! تو آپ نے فرمایا:۔
یا الٰہی! ان کی روزی میں برکت دیجئے اور ان کو بخش دیجئے اور ان کے اوپر رحم فرمائیے۔ اس کی
روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2042a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.