اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3576
ابراہیم بن محمد بن الحنفیۃ رحمہم اللہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں
نے (حج کے موقع پر) اپنے والد (محمد بن الحنفیۃ) کے ساتھ طواف کیا اور انھوں نے حج اور عمرہ
کی ایک ساتھ (یعنی قران کی) نیت کی تھی تو آپ نے حج اور عمرہ کے لئے دو طواف کئے اور دو مرتبہ
بھی سعی ادا کی اور پھر مجھ سے بیان کیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا ہی کیا تھا اور حضرت علی
رضی اللہ عنہ نے ان سے یہ بھی فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی (حجۃ الوداع کے موقع
پر) ایسا ہی کیا تھا۔
اس کی روایت نسائی نے اپنی سنن کبریٰ میں کی ہے۔
Commentary and footnotes (1)
Note 1
(۱) قوله: رواه النسائي : فيه حماد بن عبد الرحمن الأنصاري إن ضعفه الأزدي، فقد ذكره ابن حبان في الثقات، فلا ينزل حديثه عن الحسن. قاله في فتح القدير».