Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3029

Chapter: Entering Makkah and Performing Tawaf

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Chapter: Entering Makkah and Performing Tawaf

Zujajat al-Masabih 3029Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3592
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ حجر اسود اور مقام ابراہیم (یعنی وہ پتھر جس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدم مبارک کے نشان ہیں، اور جس پر کھڑے ہو کر آپ نے کعبۃ اللہ شریف کی تعمیر کی) یہ دونوں پتھر جنت کے دو یاقوت ہیں (اور یہ دونوں بے حد روشن تھے) اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے نور کو ماند کر دیا (تا کہ ایمان بالغیب باقی رہے) اگر اللہ تعالیٰ ان کے نور کو ماند نہ کرتے تو ان کا نور مشرق اور مغرب کے درمیان ہر چیز کو روشن کر دیتا۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔ اور امام احمد نے اپنی مسند میں اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں بھی اس کی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 878 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.