Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 302

(یہ باب ان چیزوں کے بیان میں ہے جن سے وضوء کرنا واجب ہوتا ہے)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ان چیزوں کے بیان میں ہے جن سے وضوء کرنا واجب ہوتا ہے)

Zujajat al-Masabih 302Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 332
سعید بن ابی بردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اور وہ اپنے والد ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ وہ چیز کھا کر وضوء کرنے سے متعلق کیا کہتے ہیں جس کو آگ نے پکایا ہے؟ فرمایا: وضوء کیجئے۔ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: آپ چکنی چیز اور گرم پانی کی نسبت کیا فرماتے ہیں کہ آیا ان کے استعمال سے وضوء کیا جائے؟ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم قریشی ہو اور میں قبیلہ دوس کا ہوں۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اے ابو ہریرہ (رضی اللہ عنہ) شائد آپ (سورہ زخرف، پ:25، ع:6، آیت نمبر:58، کی) اس آیت سے استدلال کر رہے ہیں ﴿بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُونَ﴾ (بلکہ یہ جھگڑالو قوم ہے)۔ (اس کی روایت طحاوی نے کی ہے۔)