Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3037a

(اس باب میں ایسے شخص کو مہلت دینے اور معاف کر دینے کا بیان ہے جو قرضدار ہو

In this book

Current reading

Sales

(اس باب میں ایسے شخص کو مہلت دینے اور معاف کر دینے کا بیان ہے جو قرضدار ہو

Zujajat al-Masabih 3037aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3991
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے (جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اونٹ بطور قرض لیا تھا) آپ سے تقاضا کیا اور اس میں شدت اور سختی کی (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابلہ میں اس کے اس رویہ کو دیکھ کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم (اس کو مارنے کے ارادہ سے) اٹھے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا تم لوگ اس کو اس طرح نہ دھکاؤ اس لئے کہ حقدار کو سخت سست کہنے کا حق ہے پھر (حضور ﷺ صحابہ اکرام سے مخاطب ہو کر) فرمایا اس کو ایک اونٹ خرید کر دے دو صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا (یا رسول اللہ ﷺ! ہم تو دینے کے لئے تیار ہیں لیکن) اس وقت ہمارے پاس جو اونٹ ہیں وہ اس کے (دیئے ہوئے) اونٹ سے عمر میں بڑے (اور بہتر) ہیں۔ حضور ﷺ ارشاد فرمائے (کوئی حرج نہیں) انہیں میں سے ایک اونٹ خرید کر دے دو (اور یاد رکھو) کہ بہتر آدمی وہی ہے جو (اپنے قرض کو) خوبی کے ساتھ ادا کرے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2401 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1601a (unverified) 87% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ اس واقعہ سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کمال خلق اور انصاف پسندی اور عدل کا ثبوت ملتا ہے جو دلیل ہے آپ کے پیغمبر برحق ہونے کی چنانچہ اس واقعہ سے وہ شخص مسلمان ہوگیا۔ اس حدیث سے دوسری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ قرض میں لیے ہوئے مال سے اچھا مال دینا مستحب ہے بلکہ زائد مال بھی دیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ زیادتی کے لئے کوئی شرط نہ کی گئی ہو ورنہ وہ سود ہو جائے گا۔