اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3602
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (حج یا
عمرے کے لئے) مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو حجر اسود کے پاس (تشریف لائے) اور حجر اسود کو بوسہ دیا
پھر بیت اللہ شریف کا طواف فرمایا پھر (سعی کے لئے) صفا پر تشریف لائے اور اس پر چڑھ گئے اور
جب کعبہ اللہ پر نظر پڑی تو (اس کی طرف دیکھ کر) دونوں ہاتھ اٹھائے اور اللہ کا ذکر یعنی تسبیح اور تحمید
فرمائی اور دعا فرماتے رہے (اور مروہ پر بھی چڑھ کر یہی عمل فرمایا)۔ (جیسا کہ مسلم کی روایت میں
مذکور ہے۔) اس کی روایت ابو داؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1872 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 1
(1) The statement "raised his hands": This was for supplication on Safa, not upon seeing the Ka‘bah.
Note 1
(۱) قوله: فرفع يديه : أي للدعاء على الصفاء لا لرؤية البيت لما سبق، وأما ما يفعله العوام من رفع اليدين مع التكبير على هيئة رفعهما في الصلاة فلا أصل له. كذا في «المرقاة».