اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3605
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم جب مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو (طواف کے وقت) حجر اسود کے پاس تشریف لائے اس کو
بوسہ دیا اور طواف کی ابتداء اپنے سیدھے ہاتھ سے فرمائے (تاکہ دورانِ طواف قلب بیت اللہ کے
محاذی رہے) آپ نے (طواف کے دوران) پہلے تین چکروں میں رمل فرمایا اور بقیہ چار چکر معمولی
رفتار سے ادا فرمائے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1263 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.