English
From him, he heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: “Whoever unjustly takes a handspan of land, Allah will task him with digging it to the depth of the seven earths, then it will be hung around him until the Day of Resurrection when judgment is passed.” .
العربية
Typed, pending editorial approval
٣٠٦٦ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه)قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَقُوْلُ: «أَيُّمَا رَجُلٍ ظَلَمَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ كَلَّفَهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَحْفِرَهُ حَتَّى يَبْلُغَ آخِرَ سَبْعِ أَرَضِينَ، ثُمَّ يُطَوَّقَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4021
یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ جو شخص ایک بالشت بھر زمین بھی کسی کی ظلم سے لے گا
تو اللہ تعالیٰ اس کو (موت کے بعد بطور سزا کے) حکم دے گا کہ وہ اس مغصوبہ زمین کو سات طبق تک
کھودے پھر وہ زمین طوق بنا کر اس کے گلے میں ڈالی جائے گی اور وہ قیامت تک اسی حال میں
رہے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ (اس دن) تمام لوگوں کے معاملات کا فیصلہ فرما دیں۔ اس کی روایت
امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2963 (unverified) 35% confidence
Mishkat (candidate) 2963
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ مذکورہ بالا حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ زمین کا غصب کرنا کس قدر بڑا گناہ ہے کہ بعض کو سزا میں زمین میں دھنسا دیا جائے گا اور بعض کے گلے میں اس زمین کا طوق بنا کر ڈالا جائے گا اور بعض کو حکم دیا جائے گا کہ اس زمین کو سر پر اٹھائے اور یہ بروز حشر ساری مخلوق کے سامنے ہوگا کتنی بڑی فضیحت کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسے گناہ سے ہم سب کو بچائے۔ آمین!۔