اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3672
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ حضور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جن اونٹوں کو بطور ہدی (مکہ معظمہ) روانہ فرمایا تھا۔ ان اونٹوں
کے قلادہ یعنی ہار کی رسیاں میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بانٹی ہیں۔ پھر ان رسیوں کو حضور صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اپنے ہاتھ سے) ان جانوروں کے گلوں میں ڈالا اور اشعار فرمایا اور اپنی
طرف سے (حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ہجرت کے نویں سال مکہ معظمہ) بطور ہدی کے
روانہ فرمایا (اور اس طرح بطور ہدی ان جانوروں کو روانہ کرنے سے) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر
کوئی حلال چیز حرام نہیں ہوئی۔ (یعنی ہدی بھیجنے والے پر اگر وہ اپنے مقام پر ہی رہے تو اس پر ہدی
بھیجنے کی وجہ سے کوئی پابندی لازم نہیں آتی)۔
اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1321a (unverified) 90% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1697 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 1
(1) No prohibition: According to Hanafis, merely garlanding and sending animals doesn't initiate Ihram - one must personally accompany them. (Al-Hidayah)
Note 1
(۱) قوله: فما حرم عليه إلخ : أما مذهب الحنفية في ذلك، ففي الهداية» قال: فإن قلدها وبعث بها ولم يسقها لم يصر محرما.